Desi Andey Ke Faide (Benefits of Brown Eggs in Urdu)

desi ande ke fayde, benefits of brown eggs in Urdu, benefits of desi eggs in Urdu, Health Benefits In Urdu, Health Tips In Urdu, Urdu Health Tips, Urdu Tips, Desi Totkay, Desi Ilaj,

Desi Ande Ke Fayde

Desi Ande or brown eggs are highly beneficial for health.
Today we are going to tell you desi anda benefits in Urdu and how they are helpful to your health.

Brown eggs are obtained from country chicken. These country hens are given chemical free high quality foods. Moreover, these hens are also nurtured in healthy atmosphere and that's why their eggs are fully loaded with amino acids, vitamins and minerals.
desi ande ke fayde, benefits of brown eggs in Urdu, benefits of desi eggs in Urdu, Health Benefits In Urdu, Health Tips In Urdu, Urdu Health Tips, Urdu Tips, Desi Totkay, Desi Ilaj,

Desi Ande - Benefits of Brown Eggs in Urdu

دیسی انڈے دیسی مرغیوں سے حاصل کیے جاتے ہیں ان مرغیوں کو کیمیکل سے پاک خوراک دی جاتی ہے اور کھلی فضا میں ان کی نشونما کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ انڈے ضروری امائنو ایسڈ، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ 

دیسی انڈہ کیوں فائدہ مند ہے؟

دیسی مرغیوں کی نشونما کے لیے انھیں جو خوراک دی جاتی ہے اس کی پیداوار میں کیڑے مار دواؤں اور دوسرے کیمیکل نہیں استعمال ہوتے نہ ہی انھیں ہارمونز ، اینٹی بائیوٹک اور دوسری دوائیں دی جاتی ہیں ۔ اس وجہ سے دیسی انڈے نقصان دہ 
کیمیکلز اور دواؤں کے مضر اثرات سے پاک ہوتے ہیں۔

desi ande ke fayde, benefits of brown eggs in Urdu, benefits of desi eggs in Urdu, Health Benefits In Urdu, Health Tips In Urdu, Urdu Health Tips, Urdu Tips, Desi Totkay, Desi Ilaj,

Presence of Good Fats :اچھے فیٹس کی موجودگی

دیسی مرغیاں ادھر ادھر گھوم کر اپنی خوراک حاصل کرتی ہیں۔ اس طرح ان کی ورزش بھی ہوتی ہے اور گھاس اور پودے اور دوسرے کیڑے مکوڑے بھی ان کی غذا میں شامل ہوتے ہیں جو ان کے انڈوں میں فیٹس کی کوالٹی کو بڑھاتی ہے ۔ ان انڈوں میں اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ یہ فیٹی ایسڈ ذہنی نشونما اور کار کردگی کو بہتر بناتا ہے ۔ اور خطرناک بیماریوں یعنی کینسر ، دل کی بیماریوں اور گٹھیا کی بیماری سے بچاتے ہیں۔ دیسی انڈوں میں فارمی انڈوں سے د وگنا زیادہ فیٹی ایسڈ ، کولیسٹرول کا ایک تہائی جبکہ فیٹس کا ایک چوتھائی حصہ ہوتا ہے۔ 

More Vitamins :وٹامن کی زیادہ مقدار

ایک تحقیق کے مطابق دیسی انڈوں میں عام فارمی انڈوں کے مقابلے میں دو تہائی زیادہ وٹامن اے ، سات گنا زیادہ بیٹا کیروٹین اور تین گناہ زیادہ وٹامن ای پایا جاتا ہے۔ ۔ دیسی انڈوں سے حاصل ہونے والی وٹامن اے کی زیادہ مقدار قوت مدافعت، صحت مند جلد ، بال اور آنکھوں کے لیے مفید ہے ۔ بیٹا کیروٹین کی موجودگی ذردی کی گہری رنگت سے ظاہر ہوتی ہے۔ بیٹا کیروٹین جسم میں وٹامن اے بناتا ہے ۔ بیٹا کیروٹین اینٹی اوکسی ڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے ۔ اور کینسر اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے ۔ وٹامن ای بھی اینٹی اوکسی ڈنٹ ہے جو ریڈ بلڈ سیلز اور نروز کو صحت مند رکھتا ہے۔ 

More Benefits of Brown Eggs :انڈوں کے دیگر فوائد

انڈے پروٹین ، آئرن ، وٹامن بی ۱۲، فاسفورس اور سیلینئم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ایک بڑے انڈے سے آپ ۶ گرام پروٹین حاصل کر سکتے ہیں ۔ آپ کی جلد ، پٹھوں ، غدود اور جسم کے دوسرے حصوں کو صحت مند رہنے کے لیے پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے ۔ پروٹین میں موجود امائنوایسڈ سیلز کی نشونما مین مدد دیتا ہے۔

 آئرن ریڈ سیلز بنا کر اور خون میں آکسیجن کی مقدارکو بڑھاکر انیمیاء سے بچاتا ہے۔ وٹامن بی ، رائبو فلیون اور بی۔۱۲ ڈی این اے اور ریڈ سیلز بنانے کے علاوہ میٹا بولزم کے عمل میں مددگار ہوتا ہے۔ اور آنکھوں ، جلد ، بالوں اور ناخنوں کوصحت بخشتا ہے۔ 

فاسفورس ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے جبکہ سیلینئم جو کہ اینٹی اوکسی ڈنٹ ہے وٹامن ای کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ 
desi ande ke fayde, benefits of brown eggs in Urdu, benefits of desi eggs in Urdu, Health Benefits In Urdu, Health Tips In Urdu, Urdu Health Tips, Urdu Tips, Desi Totkay, Desi Ilaj,

For Additional Benefits :بہترین فوائد کے لیے

۔ انڈہ فرائی کرنے کے لیے ناریل یا زیتون کا تیل استعمال کریں۔ اس کے علاوہ دیسی مکھن کا بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ ان تمام چیزوں میں فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے۔ ہلکی سے درمیانی آنچ پر پکا کر کھائیں۔ ۔ روزانہ پکا ہوا انڈہ نہ کھائیں کیونکہ پروٹین والی غذاؤں کا زیاد ہ استعمال الرجی کا باعث بن سکتا ہے ۔ زیادہ تر لوگوں کے لیے ہفتے میں ۳ سے ۵ دن انڈہ کھانا کافی ہے۔ 

 کچا انڈہ کھانے کی کوشش کریں: اکثر لوگوں کے خیال میں کچا انڈہ پکے ہوئے سے زیادہ مفید ہے کیونکہ کچے انڈے میں ایسے اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جو پکانے سے ختم ہوجاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ تلے ہوئے انڈے کے مقابلے میں کچا انڈہ خون میں آسانی سے شامل ہوجاتا ہے۔